بنگلورو،22؍جنوری (ایس او نیوز) بینک کو جعلی دستاویز پیش کرکے قرضہ حاصلکرنے کے جرم میں آندھرا پردیش کے تیلگو دیشم پارٹی ( ٹی ڈی پی)سے بے دخل کئے رکن کونسل واکٹی نارائن ریڈی کو بنگلورو میں سی بی آئی افسروں نے گرفتار کرلیا ہے۔رکن کونسل ریڈی کو سی بی آئی کے چھاپے کے بعد پارٹی سے نکال دیا گیاتھا۔ ریڈی مختلف بینکوں سے 180کروڑ روپیوں سے زائد کاقرضہ حاصل کرکے دھوکہ دے چکا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلہ میں سی بی آئی افسر پوچھ گچھ کے لئے ریڈی کوبنگلورو طلب کیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی افسروں نے ریڈی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ نارائن ریڈی سے کئے گئے دھوکہ دہی پر مختلف بینکوں نے سی بی آئی میں اپنی شکایت درج کرائی تھی۔