پٹنہ ، 08؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنماتیجسوی یادونے سی بی آئی کوچیلنج کیاہے کہ ان کے خلاف جلدچارج شیٹ داخل کریں۔تیجسوی جمعہ کوای ڈی کے ذریعہ پٹنہ شہر میں تین ایکڑ زمین ضبط کئے جانے پر رائے دے رہے تھے۔تیجسوی یادوکاکہناہے کہ وہ ای ڈی کی اس کارروائی کے لئے تیار تھے۔انہیں اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا۔تیجسوی کے مطابق اس معاملے پر محکمہ انکم ٹیکس اور ای ڈی کی کارروائی میں تضادہے۔تیجسوی نے الزام لگایا کہ تمام تفتیشی ایجنسیاں دباؤ میں کام کررہی ہیں۔تیجسوی کا دعویٰ ہے کہ ریلوے کے ہوٹل کے بدلے میں زمین کے معاملے میں ان کے پورے خاندان سے پوچھ گچھ کی گئی، لیکن کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ریلوے نے اسے دھوکہ سمجھاہے؟۔ کیاریلوے وزارت نے کوئی شکایت کی ہے؟۔ یہ سب سیاسی تعصب سے کیا جا رہا ہے۔سی بی آئی جانچ پرتیجسوی نے کہا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ چارج شیٹ دائر کر دیں جس سے انہیں لیگل مسائل پرننگاکر سکیں۔تیجسوی کے مطابق ان کے خلاف یہ کارروائی اس لیے کی جارہی ہے تاکہ وہ سیاسی طور پر فعال نہ رہیں۔لیکن اپنی بے تابی کا سبب بتاتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ آخر یہ مسئلہ کورٹ میں جائے گا اور وہ چاہتے ہیں کہ سی بی آئی ان کے خلاف ثبوتوں کو عام کرے۔تیجسوی نے کہا کہ لیکن ہم لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتاہے آخرسچائی کی جیت ہوتی ہے۔