ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / توہین عدالت کا معاملہ:ہائی کورٹ نے جسٹس مارکنڈے کاٹجو کے معافی نامہ کو قبول کیا

توہین عدالت کا معاملہ:ہائی کورٹ نے جسٹس مارکنڈے کاٹجو کے معافی نامہ کو قبول کیا

Fri, 06 Jan 2017 21:06:10  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،6/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے سابق جسٹس مارکنڈے کاٹجو کے غیر مشروط معافی نامہ کو قبول کرلیا اورعدالت کی توہین کی کارروائی بندکی۔اس سے پہلے کیرالہ کے سومیا قتل معاملہ میں توہین عدالت کے معاملے کا سامنا کر رہے جسٹس کاٹجو نے کہا تھا کہ وہ کھلی عدالت میں غیر مشروط معافی مانگنے کو تیار ہیں اور ان کی جانب سے سپریم کورٹ سے توہین عدالت کے معاملے کو بند کرنے کی فریاد کی گئی تھی۔ان کی طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور انہوں نے اس معاملہ سے متعلق اپنے سارے فیس بک پوسٹ بھی ہٹا دئیے ہیں۔دراصل کیرالہ کے سومیا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو جسٹس کاٹجو نے غلط ٹھہرایاتھااوراس کے بعد 11/نومبر کو عدالت نے سپریم کورٹ آکر بحث میں حصہ لینے کو کہا تھا۔اس کے بعد وہ عدالت میں پیش ہوئے اور کافی گہما گہمی کے بعد سپریم کورٹ نے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے 6ہفتوں میں جواب دینے کوکہا تھا۔اس کے بعد اب ان کے معافی مانگنے اور توہین عدالت کی کارروائی بند ہونے کے بعد اس معاملے کاتصفیہ ہوگیاہے۔
 


Share: