ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تندولکر نے ریو تمغے جیتنے والوں کی تعریف کی

تندولکر نے ریو تمغے جیتنے والوں کی تعریف کی

Mon, 29 Aug 2016 12:23:05    S.O. News Service

حیدرآباد،28اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ریو اولمپک کھیلوں میں تمغے جیتنے والی پی وی سندھو اور ساکشی ملک کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے عظیم کرکٹر سچن تندولکر نے آج کہا کہ یہ ان دونوں کے شاندار سفر کا آغاز ہے۔تندولکر نے کہا کہ یہ ہندوستانی کھیلوں کے لئے بہترین لمحہ ہے،سفر یہاں سے شروع ہوا ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ سفر یہاں نہیں رکے گا، ہم سب اس سفر میں جڑیں گے اور آپ کی حمایت کریں گے۔آپ ہمیں مسلسل جشن منانے کے کئی مواقع فراہم کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک خوش ہے اور لوگ خوشی سے جھوم رہے ہے، ابھی اور بڑی چیزیں آنی باقی ہیں۔ریو اولمپکس میں ہندوستانی ٹیم کے خیر سگالی سفیر رہے تندولکر نے یہاں ایک پروگرام میں ریو اولمپکس کی چاندی تمغہ یافتہ شٹلر سندھو، کانسہ تمغہ یافتہ ساکشی کے ساتھ جمناسٹ دیپا کرماکر اور بیڈمنٹن کوچ پلیلا گوپی چند کو ایم ڈبلیو کاریں پیش کی۔انہوں نے کہا کہ گوپی چند آپ ایک شاندار آئیڈیل رہے ہو، اب آپ اس سے بھی بڑے ہو گئے ہو،ہم سب آپ کے مرید ہو گئے ہیں،آپ حقیقی ہیرو ہو،ہمیں اور تمغے لانے کیلئے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے،میں دوسرے کوچز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔


Share: