چنئی 4؍ دسمبر ( ایس او نیوز؍منصور عالم عرفانی) تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ محترمہ جے للیتا کی کل اچانک دل کا دورہ پڑے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا، اس بیچ ان کے موت کی خبر کو لیکر پھیلی افواہ اور بھرم کے درمیان تازہ ترین خبریں نے تمل ناڈو کے کچھ صحافتی برادری کے علاوہ جے للیتا کے کچھ قریبی سے اس کی حقیقت جاننا چاہا تو معلوم ہوا ہے جے للیتا فی الحال باحیات ہیں ، اور انہیں ایمرجنسی وارڈ میں رکھا گیا ہے، اپولو ہاسپیٹل چنئی کے کچھ بڑے ڈاکٹر لندن کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے ساتھ ملکر انکا علاج کررہے ہیں، کل رانت انکے ہارٹ کے آپریشن کو بھی انجام دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق صبح چار بجے تک ان کا آپریشن مکمل ہوگیا اور ابھی 6:30صبح تک یعنی ڈھائی گھنٹے گزر جانے کے بعد اب انکی صحت میں کچھ سدھار دیکھنے کو مل رہا ہے ، آنکھیں کھول پا رہی ہیں، اور اشارتا باتیں بھی کررہی ہیں ، چنئی اپولو ہاسپیٹل کا کہنا ہے کہ آج دہلی کے اپولو ہاسپیٹل کے علاوہ لندن سے کچھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی ایک ٹیم ان کی مدد کے لئے چنئی پہونچ سکتی ہے، لوگوں کی بہت بڑی بھیڑ چنئی اپولو ہاسپیٹل کے باہر جمع ہے۔ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پورے تمل ناڈو میں اہم جگہوں پر سیکوریٹی کا زبردست بندوبست کیا گیا ہے، بس اسٹینڈ ، بڑے مارکٹوں ، ریلوے اسٹیشنوں ، کے علاوہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر پولیس کی تعینات کردی گئی ہے، ہوسکتا ہے اچانک موت کی خبر آجائے تو لوگوں میں زبردست ہیجان پیدا ہوسکتا ہے، اور لوگ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ خود کو آگ لگانے ، کی کوششیں بھی کرسکتے ہیں، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے تمل ناڈو پولیس ریڈ الرٹ پر ہے، چنئی کے ڈی جی پی راجندرن نے آج صبح ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پوری ریاست میں حالات پر نظر بنائے رکھنے کو کہا ہے، ساتھ ہی تمام ضلع کے ایس پی کو خصوصی الرٹ جاری کر چھٹی پر تمام پولیس والوں کی واپس بلانے کی ہدایت دی ، صبح نو بجے تک رخصت پر گئے تمام پولیس والوں کو ڈیوٹی آجانے کی ہدایت دی گئی ہے، ادھر اطلاع ملی ہے کہ وزیر داخلہ کی جانب سے فوج کی کچھ ٹکریوں کو تمل ناڈو کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ آج رات سے ہی انا ڈی ایم کے تمام ممبر اسمبلی ، اور دہلی میں موجود ایم پیز اپولو ہسپتال چنئی پہونچ رہے، امید ہے کہ صبح گیا رہ بجے تک تمام ایم ایل اے ، و ممبر پارلیمنٹ وہاں جمع ہونگے، اپولو ہاسپیٹل کے آس پاس کسی کو جانے کی اجازت نہیں مل رہی ہے ، جو لوگ پہلے سے اس میں زیر علاج ہیں انکے رشتے دار بورڈنگ کارڈ دکھا کر ہی اندر داخل ہوسکتے ہیں، آس پاس کے علاقوں کی زبردست گھیرا بندی کی گئی ہے۔ اور بڑی تعداد میں پولیس کو لگایا گیا ہے، حالانکہ اسکول کالج کو کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کرناٹک سے تمل ناڈو میں میں آنے والی بسوں کو فی الحال منسوخ کردیا گیا ہے، اور بھی لمبی دوری کی بسوں کو فی الحال رکے رہنے کو کہا گیا ہے۔