ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تصدق مفتی کی ایم ایل سی کے طور پرحلف برداری

تصدق مفتی کی ایم ایل سی کے طور پرحلف برداری

Tue, 02 Jan 2018 23:49:25    S.O. News Service

جموں،2؍جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) جموں وکشمیرکے نئے وزیرسیاحت تصدق مفتی نے آج یہاں قانون ساز رکن کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایاکہ قانون سازکونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی نے تصدق حسین مفتی کو حلف دلایا۔گورنر این این ووہرانے22دسمبر 2017 کو تصدق حسین مفتی کوقانون سازکونسل کا رکن نامزدکیاتھا۔گزشتہ سال کابینہ کی دوسری توسیع کے تحت وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے چھوٹے بھائی تصدق حسین مفتی اور پی ڈی پی کے ایک اور رکن اسمبلی جاویدمصطفی میرکو28دسمبرکورایستی وزیرکے طورپرحلف دلایاگیاتھا۔تصدق مفتی نے بعدمیں سیاحت کاچارج لیاتھا۔ان ممبران اسمبلی کے شامل ہونے کے ساتھ ہی پی ڈی پی، بی جے پی وزارت میں وزراء کی تعداد 25 ہو گئی جو کہ ریاست میں زیادہ سے زیادہ جائزحد ہے۔


Share: