ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تشددکے خاتمہ کے لیے کتاب ، لیپ ٹاپ کا انتخاب کے کشمیری طلباء :آرمی چیف

تشددکے خاتمہ کے لیے کتاب ، لیپ ٹاپ کا انتخاب کے کشمیری طلباء :آرمی چیف

Wed, 14 Jun 2017 12:07:09    S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جموں و کشمیر میں بدامنی کی وجہ سے نسلوں کے برباد ہونے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے آج ریاست کے طلباء سے کہا کہ وہ تشدد کا دور ختم کرنے کے لیے لیپ ٹاپ اور کتابوں کا انتخاب کریں ۔ فوج کی طرف سے منعقد ایک پروگرام میں حصہ لینے اور آئی آئی ٹی داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کوئی عام کامیابی نہیں ہے اور وہ اب وادی میں نوجوانوں کے لیے روشن مثال بن گئے ہیں ۔جموں و کشمیر میں اپنی ملازمت کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں 1981-82میں ان کی پہلی پوسٹنگ کے وقت حالت کافی بہتر تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی دوسری پوسٹنگ کے وقت 1991اور 1993کے دوران حالات میں گراوٹ آئی، وہ 2006-8اور 2010-12میں بھی ریاست میں تعینات تھے۔راوت نے سوال کیاکہ میں نے صورت حال دیکھی ہے،کتنی اور نسلوں کو توپوں کی گولہ باری اور دھماکہ خیز مواد کا دھواں دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے نسلیں برباد ہو گئیں ، کشمیر کے لوگوں اور نوجوانوں کے ذہنوں میں یہ خوف گھر کر گیا ہے کہ کوئی دہشت گرد یا سیکورٹی فورس آئے گی ۔فوجی سربراہ نے کہا،لہذاایک طرف دہشت گرد ہے اور دوسری طرف سیکورٹی فورس ہیں، ہم اس ماحول میں کب تک رہیں گے، ہمیں اسے ختم کرنا ہوگا، ہماری منشا ہے کہ وہاں امن قائم ہو اور ہم کسی پریشانی کے بغیر اپنی ڈیوٹی کر سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر جنت ہے، ہمیں اس سطح کو واپس لانا ہے جو وہاں پہلے تھی ۔لوگ وادی کو دیکھنے کے لیے جوق درجوق آتے تھے، لیکن کشیدگی کے سبب لوگ نہیں آ پا رہے ہیں ۔ انہوں طلباء سے کہا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنی جڑوں کی طرف واپس لوٹیں اور ریاست کی ترقی میں مدد کریں تاکہ لوگوں کے مسائل کو دور کرنے میں مدد مل سکے۔


Share: