ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تریپورہ،میگھالیہ اور ناگالینڈ انتخابات پر بات چیت کے لیے بی جے پی، آر ایس ایس کی میٹنگ

تریپورہ،میگھالیہ اور ناگالینڈ انتخابات پر بات چیت کے لیے بی جے پی، آر ایس ایس کی میٹنگ

Mon, 15 Jan 2018 00:14:44    S.O. News Service

نئی دہلی ،14؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی اورآرایس ایس کے کچھ لیڈروں نے یہاں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پرملاقات کی اورشمال مشرقی علاقے کی تین ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کو لے کر بحث کی۔سنگھ کے علاوہ آر ایس ایس کے سینئر عہدیدار کرشن گوپال اور بی جے پی کے سیکرٹری جنرل اور اپنی پارٹی کے معاملات کو دیکھنے والے رام مادھو سمیت دیگر رہنما ملاقات کے دوران موجود تھے۔قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں ہوئے مشاورت کی تفصیل واضح نہیں ہے، لیکن ذرائع نے کہا کہ بنیادی طور پر علاقے میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔تریپورہ میں بی جے پی کے ریاست کے پسماندہ قبیلے کے ایک گروہ کی نمائندگی کرنے والے انڈیجنیس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی)کے ساتھ اتحاد کرنے کا امکان ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے حال ہی میں ریاست کے اصل آبادی کے سماجی و اقتصادی اور ثقافتی مفادات کی حفاظت اور اسے فروغ دینے سے متعلق ان کے مطالبات پر غور کرنے کے لئے ایک اعلی کمیٹی کی تشکیل کی یقین دہانی کرائی تھی۔میگھالیہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی اچھی کارکردگی کی توقع کر رہی ہے۔خاص طور پر، میگھالیہ میں جہاں کانگریس اقتدار میں ہے۔ناگالینڈ میں برسراقتدارپارٹی ناگا پیپلز فرنٹ بی جے پی کی اتحادی ہے۔


Share: