ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی نے روس سے S-400میزائل نظام خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے:اردگان

ترکی نے روس سے S-400میزائل نظام خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے:اردگان

Wed, 13 Sep 2017 11:12:08    S.O. News Service

انقرہ،12ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترکی نے روس کے ساتھ S-400میزائل دفاعی نظام خریدنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ بات ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہی ہے۔ ترکی کی جانب سے ماسکو سے ہتھیار خریدنے کا یہ پہلا بڑا معاہدہ ہے۔ متعدد ترک اخبارات میں چپھنے والے ایردوآن کے بیان کے مطابق روس سے S-400میزائل نظام خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں اور ان کی اطلاع کے مطابق اس سلسلے میں ابتدائی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔


Share: