کولکاتہ ،یکم جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ترنمول کانگریس نے آج پورے مغربی بنگال میں اپنا 20واں یوم تاسیس تقریب منائی۔ریاست کی وزیر اعلی اور پارٹی سپریمو ممتا بنرجی نے لوگوں کی خدمت میں زمینی کارکنوں کی انتھک کوششوں کے لئے ان مبارک باد دی۔ممتا نے پارٹی کی حمایت کرنے اور ان میں اس بات کا یقین کرنے کے لئے بنگال کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلی نے کہاکہ ایک جنوری 1998 کو ترنمول کانگریس کی تشکیل ہوئی۔پارٹی کے ایسے تمام کارکنوں کو میری نیک خواہشات، جنہوں نے لوگوں کے لئے بغیر تھکے کام کئے ہیں۔آپ کی دعا اور حمایت کے لئے ہر شہری کا شکریہ۔ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری سبرت بکشی نے کہا کہ پارٹی آنے والے دنوں میں بی جے پی کی تقسیم سیاست کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گی۔بکشی نے کہاکہ چونکہ ممتا بنرجی بی جے پی کی فرقہ پرست اور تقسیم پالیسیوں کے خلاف واحد آواز ہیں، لہٰذا ہمیں ٹھکانے لگانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔لیکن ایسے کوششیں ہمیں نہیں روک سکتیں۔آنے والے دنوں میں ریاست اور ملک کے لوگ ممتا بنرجی کی قیادت میں فرقہ پرست بی جے پی کے خلاف لڑیں گے۔ترنمول کے سینئر لیڈر پارتھ چٹرجی نے کہا کہ بی جے پی اپنی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے سے پارٹی کو روک نہیں سکے گی۔