ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ترنمول نے متھن کی جگہ منیش گپتا کو دیا راجیہ سبھا کا ٹکٹ

ترنمول نے متھن کی جگہ منیش گپتا کو دیا راجیہ سبھا کا ٹکٹ

Thu, 02 Mar 2017 10:58:45    S.O. News Service

کولکاتہ، یکم مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد ترنمول راجیہ سبھامیں متھن کی جگہ آئی اے ایس اور سابق وزیر منیش گپتا امیدوار بنانے کااعلان کیاہے۔ بدھ کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ کے بعدیہ فیصلہ کیاگیاہے۔ ترنمول کے میڈیا سیل کی جانب سے دوپہر دوبجے کے قریب ایک بیان جاری کرکے یہ معلومات دی گئیں۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری پارتھ چٹرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کے نردیشانس گپتا کو راجیہ سبھا میں متھن کی جگہ جانے کے لئے منتخب کیاگیاہے۔ معلوم ہو کہ منیش گپتا آئی پی ایس افسر رہے ہیں اور سال 2011 سے 2016 تک ریاستی کابینہ میں بجلی کے وزیررہ چکے ہیں۔ پارٹی کے کئی اہم فیصلوں میں بھی منیش کی حصہ داری رہتی ہے۔ریاست بھرمیں لوڈسیڈنگ کے مسئلے کو ختم کرنے میں منیش نے کافی سارے قدم اٹھائے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال دسمبر مہینے میں متھن نے صحت خراب ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ان کی مدت اپریل 2019 تک کی تھی۔ ایسے میں ان کی جگہ کسی اور کو بھیجنے کے لئے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ اس کے مطابق ان کی جگہ کسی اور کو جلد سے جلد بھیجنے کی ہدایت کمیشن نے دی ہے۔ اس کے بعد ریاست میں اسے لے کر کئی ناموں پر باتیں ہو رہی تھیں ۔ ان کی جگہ 17 مارچ کوالیکشن ہوگا اور اسی دن نتائج کا اعلان کر دیاجائے گا۔ اس کے لئے سات مارچ کو نامزدگی داخل کرنا ہوگا اور آٹھ مارچ کوکاغذات نامزدگی کی جانچ کے بعد 17 کوالیکشن ہوگا۔


Share: