ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیوی پراپنے عاشق کی مدد سے شوہر کو اغوا کروانے کا الزام

بیوی پراپنے عاشق کی مدد سے شوہر کو اغوا کروانے کا الزام

Wed, 22 Jun 2016 20:53:15  SO Admin   S.O. News Service

منگلورو 22جون (ایس او نیوز) دو دن پہلے دھرانپّا پجاری نامی ٹیلر کو موڈیپو نامی مقا م سے اغوا کرنے کا معاملہ اس وقت ایک دوسرا رخ کرگیا جب اغوا ہونے والے دھرانپا پجاری نے سرکاری اسپتال میں داخل ہونے کے بعد پولیس میں شکایت درج کی ہے کہ خود اس کی بیوی جیا لکشمی نے حافظ نامی شخص سے اپنے ناجائز تعلقات کی وجہ سے اس کو اغوا کروایا تھا۔ 


    تفصیل کے مطابق جمعہ کی رات کو چار لوگوں کے ایک گروہ نے دھرانپا کو اغوا کرلیا تھا۔ اس کی بیوی جیا لکشمی نے پولیس میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ مبینہ طور پر اغواکاروں نے پجاری کی پٹائی کرنے کے بعد اس کے گلے سے 32گرام سونے کی چین اور دس ہزار روپے نقد لوٹ لیے اور اسے پتّور کے قریب سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔سنیچر کے دن دھرانپا علاج کے لئے پتور کے سرکاری اسپتا ل میں داخل ہوگیا۔اور اس نے کوناجے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے جس کے مطابق بیرونی ملک میں رہنے والے حافظ نامی ایک شخص کے ساتھ اس کی بیوی جیا لکشمی کے ناجائز تعلقات ہیں ۔ اس بات پر اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہو ا کرتا تھا۔ اسی کی وجہ سے اس کی بیوی نے اسے جان سے مار دینے کے لئے حافظ کی مدد سے اس کا اغوا کروایاتھا۔


    پولیس کو شبہ ہے کہ اغوا کے اس معاملے میں بدنام زمانہ مجرم رفیق کا ہاتھ ہے۔خیال کی جاتا ہے کہ اغوا کار پتورکی سڑک پر پجاری کو پھینکنے کے بعد بنگلورو کی طرف نکل گئے ہیں ، پولیس نے انہیںگرفتار کرنے کے لئے جال بچھادیا ہے


Share: