ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : مرتیونجیا ندی میں سیلابی کیفیت - پانچ سال پہلے بہہ جانے والا اسکوٹر اچانک ہوا بازیافت

بیلتنگڈی : مرتیونجیا ندی میں سیلابی کیفیت - پانچ سال پہلے بہہ جانے والا اسکوٹر اچانک ہوا بازیافت

Wed, 21 Aug 2024 17:56:02    S.O. News Service

بیلتنگڈی، 21 / اگست (ایس او نیوز) چارمڈی گھاٹ کے علاقے میں زبردست برسات ہونے نتیجے میں مرتیونجیا ندی میں سیلاب آیا ہے اور اس وجہ سے چارمڑی گھاٹ کے انتار علاقے میں بسنے والوں کے اندر خوف و ہراس  پیدا ہوا ہے ۔
    
جنگلاتی پہاڑیوں پر تیز برسات ہونے کے بعد بڑے بڑے درختوں کے تنے اور دیگر ملبہ بہہ کر نیچے کی طرف آیا ہے اور انتارا کینڈی ڈیم میں پھنسنے کی وجہ سے ہر طرف سیلابی کیفیت پیدا ہوئی ہے ۔ حالانکہ بیلتنگڈی میں کچھ بہت زیادہ پانی نہیں برسا ہے مگر گھاٹ پر ہوئی تیز برسات کے باعث ندیوں میں اور تالابوں میں پانی کی سطح بہت زیادہ ہوگئی ہے اور سڑکیں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے آمد و رفت کے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں ۔ 20 ایکڑ سے زیادہ علاقے میں پھیلے ہوئے سپاری کے باغات زیر آب ہوگئے ہیں ۔ اس وجہ سے مقامی لوگوں میں تشویش پیدا ہوئی ہے ۔
    
اس وقت مرتیونجیا ندی میں پانی کی بڑھتی ہوئی مقدار کو دیکھتے ہوئے اس کے کنارے بسنے والے لوگ گزشتہ پانچ سال پہلے آئے ہوئے تباہ کن سیلاب کو یاد کر رہے ہیں ۔ اس دوران ایک تعجب خیز واقعہ یہ بھی ہوا کہ پانچ سال پہلے 9 اگست 2019  کو بیلتنگڈی میں آئے ہوئے سیلاب کے اندر بہہ جانے والا اسکوٹر اچانک بازیافت ہوگیا ۔ یہ اسکوٹر ملاونتیگے گاوں کے رہنے والے اشوک کڈتیمیرو کی ملکیت تھا جو اس نے ندی کے کنارے پارک کیا تھا اور اچانک سیلاب آنے کے بعد یہ اسکوٹر پانی میں بہہ گیا تھا ۔ دو دن پہلے طغیانی کی وجہ سے ندی کی تہہ سے ریت اور مٹی وغیرہ ہٹ گئی تو وہاں سے گم شدہ اسکوٹر بر آمد ہوا ۔ جسے اسے اصل مالک کے حوالے کیا گیا ۔ 


Share: