ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی

بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی

Mon, 15 Aug 2016 11:59:07    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیزسے چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔گروس ایلیٹ میں کھیلے گئے تیسرے ٹسٹ کے بعدہندوستان نے سیریز میں 2-0کی برتری لے لی ہے۔بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر نے ایک بیان میں کہاکہ ہندوستانی کرکٹ میں ہر شخص کی طرف سے میں ویسٹ انڈیز میں سیریزجیتنے پرٹیم انڈیاکومبارکباددیناچاہوں گا،یہ ان کی کوشش کا نتیجہ ہے جو کامیاب مقابلے میں تبدیل ہوا۔میں وراٹ کوہلی اور انل کمبلے کو بھی اس فتح کیلئے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔بورڈ کے سیکرٹری نے بھی ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ میں ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو دل سے مبارک باد دیتا ہوں،ہندوستانی ٹیم نے جو حاصل کیا، اس پر وہ فخر محسوس کر سکتی ہے۔ہندوستان نے تیسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو 237رنز سے شکست دی۔


Share: