ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کے لیے تابڑ توڑ ریلیوں اور روڈ شو سے مشن گجرات کی کشتی پار لگائیں گے مودی؟

بی جے پی کے لیے تابڑ توڑ ریلیوں اور روڈ شو سے مشن گجرات کی کشتی پار لگائیں گے مودی؟

Thu, 16 Nov 2017 13:26:24    S.O. News Service

احمد آباد،15؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات اسمبلی انتخابات کانگریس اور بی جے پی دونوں کے لئے کافی اہم ہے۔بی جے پی جہاں گجرات جیت کر اپنا خطاب برقرار رکھنے چاہے گی، وہیں کانگریس گجرات جیت کر اپنی پارٹی کو پھر سے زندہ کر سکتی ہے۔مگر ابھی حالات جودکھائی دے رہے ہیں، اس کے مطابق گجرات میں انتخابات کی تیاریوں اور مشن 150کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے بی جے پی کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔گجرات انتخابات جیتنے کے لئے بی جے پی نے پوری طاقت جھونک دی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بی جے پی نے نومبرکے آخر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی 25سے 30ریلیاں منعقد کرانے اور شہری علاقے میں روڈ شو کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔پارٹی گجرات انتخابات بھی پی ایم مودی کے سہارے ہی لڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ گجرات ریاست کی بی جے پی کے لیڈر یہ کہہ رہے ہیں کہ پی ایم مودی ہی سب سے اعلیٰ لیڈر ہیں اور انہوں نے ریاست میں بھی وزیر اعلی کے طور پر خدمت انجام دی ہے۔لہٰذا گجرات کے لوگ انہیں اور ان کے کاموں کو دیکھ کر ہی ووٹ دیں گے۔گجرات بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ ریاست میں پی ایم نریندر مودی کی کئی ریلیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہیں۔


Share: