ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کوپاکستان جیسے بیانات دینے پربہارمیں نقصان ہوچکاہے:اسدالدین اویسی

بی جے پی کوپاکستان جیسے بیانات دینے پربہارمیں نقصان ہوچکاہے:اسدالدین اویسی

Mon, 11 Dec 2017 23:53:51    S.O. News Service

حیدرآباد11دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسڑاسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ گجرات کے انتخابی جلسوں میں جس طرح کی زبان وزیراعظم نریندر مودی استعمال کر رہے ہیں، اس پر ان کو کوئی تعجب نہیں ہوا ہے۔صدر مجلس نے کہاکہ بہاراسمبلی کے انتخابات کے موقع پر بی جے پی کے لیڈروں نے کہا تھا کہ بہار کے انتخابات میں بی جے پی کوشکست ہوتی ہے تو پاکستان میں پٹاخے چھوڑے جائیں گے اور دیوالی منائی جائے گی۔بہار میں اس طرح کے بیانات کے باوجود بی جے پی کو شکست ہوگئی اور اب وزیراعظم یہ کہہ رہے ہیں کہ گجرات کے انتخابات میں پاکستان مداخلت کر رہا ہے۔


Share: