ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں کانگریس کے سینئر لیڈر اے ایل ہیک

بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں کانگریس کے سینئر لیڈر اے ایل ہیک

Mon, 01 Jan 2018 21:55:22    S.O. News Service

شیلانگ ،یکم جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میگھالیہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق کابینہ وزیر اے ایل ہیک بی جے پی میں شامل ہوں گے۔اگلے چند ماہ کے اندر ہونے والے میگھالیہ اسمبلی انتخابات سے پہلے ہیک کا بی جے پی میں شامل ہونا پارٹی کے لئے اچھی خبر مانی جا رہی ہے۔صوبہ بی جے پی صدر شبن لنگدوہ نے بتایا کہ ہیک اور تین دیگر اراکین اسمبلی کو کل گولف لنک گراؤنڈ میں ہونے والی ایک ریلی میں پارٹی میں شامل کیا جائے گا۔میگھالیہ میں انتخابات انچارج بنائے گئے مرکزی وزیر کے جے الفاس، بی جے پی کے شمالی مشرقی امور کے انچارج رام مادھو اور شمال مشرقی جمہوری اتحاد (نیڈا)کے کنوینر اور آسام کے وزیر خزانہ ہمنت بسو سرما سمیت کئی دیگر رہنما ان ممبران اسمبلی کی ریلی کو خطاب کریں گے۔بی جے پی میں شامل ہونے والے دیگر ممبران اسمبلی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سنبور شلیئی اور آزادجسٹن ڈیکھر اور رابنس سنگکان شامل ہیں۔بی جے پی کے ایک لیڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ معلومات دی۔ممبران اسمبلی کی رائے جاننے کے لئے ان سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔گزشتہ ہفتے میگھالیہ میں حکمراں کانگریس کے پانچ سمیت آٹھ ممبران اسمبلی نے ریاستی اسمبلی سے استعفی دے دیا تھا۔وہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) میں چار جنوری کو شامل ہوں گے۔


Share: