ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی میں اختلافات ابھی باقی ایشورپا کی ایڈی یورپاکے خلاف دھرم یدھ کی تیاری

بی جے پی میں اختلافات ابھی باقی ایشورپا کی ایڈی یورپاکے خلاف دھرم یدھ کی تیاری

Sat, 27 Aug 2016 11:45:13    S.O. News Service

بنگلورو۔26؍اگست(ایس اونیوز؍صدیق آلدوری)ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) میں ایڈی یورپا اور ایشورپا گروپ میں اختلافات دور نہیں ہوئے ہیں بی جے پی ہائی کمان کی نصیحت کا ایشورپا پر کوئی اثر نہیں ہواہے اور نہ ہی ایڈی یورپا نے ایشورپا کو سنگولی رائنا برگیڈ قائم کرنے اجازت دی ہے۔ لیکن ایشورپا نے اب ایڈی یورپا کے خلاف دھرم یدھ شروع کرنے کی ٹھان لی ہے اور اس کا آغاز ایشورپا نے ہاویری میں ایک اجلاس سے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ایشورپا نے آج اعلان کیاہے کہ یکم اکتوبر کو وہ ہاویری میں سنگولی رائنابریگیڈ کا اجلاس طلب کررہے ہیں ہاویری میں اپنے وفادارساتھیوں کے ساتھ اجلاس کے بعد انہوں نے یہ اعلان کیا اور کہا ہے کہ اس اجلاس میں وہ بی جے پی کا پرچم یا نشان استعمال نہیں کریں گے۔یکم اکتوبر کو منعقد اس اجلاس کے سلسلہ میں ہاویری میں ایشورپا نے آج جو اجلاس طلب کیاتھا اس اجلاس کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں ہندوگروپ کے لیڈران مکڈیا، کے ویرپا کشپا سمیت دلت اور پسماندہ طبقات کے اہم لیڈرس اور ورکرس نے شرکت کی تھی۔ایشورپا کے آج کئے گئے اس اعلان کی روشنی میں بی جے پی کے قائدین نے ایک بار پھر ایڈی یورپا اور ایشورپا کے درمیان مفاہمت کی کوشش شروع کردی ہے اور طے کیاگیاہے کہ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام لال کوثالث بناکر بنگلور بھیجاجائے۔15 ؍ ستمبرکو رام لال بنگلور آئیں گے اور 3دن یہاں قیام کرکے ریاست کے دونوں گروپوں کے بی جے پی لیڈروں سے ملاقات کرکے ان کی رائے حاصل کریں گے۔ایڈی یورپا اور ایشورپاسے بھی ایک پلیٹ فارم پر ملاقات کریں گے۔


Share: