ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے آئی اے ایس افسر کو دھمکایا

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے آئی اے ایس افسر کو دھمکایا

Thu, 14 Dec 2017 11:39:00    S.O. News Service

بارہ بنکی ،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مقامی رہنما پرینکا سنگھ راوت ایک آئی اے ایس افسر کو مبینہ طور پر دھمکاتے ہوئے کیمرے میں قید ہو گئیں۔اس واقعہ کا فوٹیج الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔واقعہ صفدر گنج تھانہ علاقہ کے چیلا گاؤں میں سرکاری زمین پر انکم ٹیکس کی طرف سے انتباہ ہٹائے جانے کو لے کر گاؤں والوں سے ہوئے تنازعہ سے منسلک ہے۔بلدیاتی انتخابات کو لے کر کل ٹکیت نگر میں حلف برداری کی تقریب سے واپس آ رہی رہنما پرینکا سرکاری زمین پر کھڑی فصل جتوانے کے معاملے کی معلومات لینے تھانہ صفدر گنج کے چیلا گاؤں پہنچ گئیں۔وہاں پر سرولی کے ایس ڈی ایم اور ٹرینی آئی اے ایس افسر اجے کمار درویدی بھی موجود تھے۔ویڈیو فوٹیج میں پرینکا کو یہ کہتے دکھایا گیا ہے کہ میرے کارکنوں کے ساتھ اگر صحیح سلوک نہیں ہوا تو میں بارہ بنکی میں آپ کا جینا مشکل کر دوں گی۔پرینکا یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔تمیز نام کی کوئی چیز ہے یا نہیں۔میں یہاں کھڑی ہوں ،میری بات سننے کے بجائے آپ جا رہے ہیں۔عوامی نمائندے کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے، تم نہیں جانتے۔اس بابت جب رہنما سے پوچھا گیا تو وہ بولیں میں وہاں اس مسئلے پر بات کرنے گئی تھی اور منسلک افسر، ایس ڈی ایم بغیر سنے ہی چلے جارہے تھے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے درمیان کیا پیغام جائے گا۔افسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ بات سنیں ۔اور پروٹوکول کا مکمل احترام کریں۔جب کہا گیا کہ یہ بات وہ کسی مختلف طریقے سے بھی کہہ سکتی تھیں تب پرینکا نے کہاکہ ہم پڑھے لکھے لوگ ہیں اور ہمیں پتہ ہے کہ کس طرح کی زبان بولنی ہے۔ہم جاہل لوگ نہیں ہیں۔


Share: