ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ایم پی سبرامنیم سوامی کے تبصرے کووزیر اعظم مودی نے بھی بتایا غیر مناسب

بی جے پی ایم پی سبرامنیم سوامی کے تبصرے کووزیر اعظم مودی نے بھی بتایا غیر مناسب

Tue, 28 Jun 2016 12:04:17  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍جون(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈین ریزرو بینک کے گورنر رگھو رام راجن اور وزارت خزانہ کے کچھ سینئر افسران پر اپنی پارٹی کے ایم پی سبرامنیم سوامی کی جانب سے کی گئی تنقید کو آج مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان غیر مناسب ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ راجن کوئی کم محب وطن نہیں ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوامی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا اگر کوئی خود کو قانون سے بالاترسمجھتا ہے ،تو یہ غلط ہے۔ وزیر اعظم کے اس بیان کا وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور بی جے پی کی جانب سے سوامی کے حالیہ بیانات سے دوری بنائے جانے کے تناظر میں خصوصی اہمیت رکھتاہے۔سوامی نے حال ہی میں راجن، چیف اقتصادی مشیراروند سبرامنیم اور اقتصادی امور کے سکریٹری ششی کانت داس پر نشانہ سادھا تھا۔سوامی نے جیٹلی کا نام لیے بغیر ان پر کچھ تلخ تبصرے کئے تھے ۔وزیر اعظم نے ’ٹائمز ناؤ‘سے کہاکہ چاہے یہ میری پارٹی میں ہو یا نہیں، میرا خیال ہے کہ یہ چیزیں غیرمناسب ہیں۔شہرت پانے کی اس خواہش سے کبھی بھی ملک کا فائدہ نہیں ہوگا۔لوگوں کو بہت ذمہ داری کے ساتھ برتاؤکرناچاہیے ۔اگرکوئی خود کوقانون سے اوپر سمجھتا ہے ،تو یہ غلط ہے۔سوامی کا نام لیے بغیر مودی سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ نے رگھو رام راجن کے خلاف جو تبصرے کئے ہیں ، کیا وہ مناسب ہیں؟ ۔


Share: