ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی کی انہدمی مہم کا دوبارہ آغاز؛راجہ راجیشوری نگر اور دیگر محلوں میں نالوں پر قبضہ ہٹانے کا کام جاری

بی بی ایم پی کی انہدمی مہم کا دوبارہ آغاز؛راجہ راجیشوری نگر اور دیگر محلوں میں نالوں پر قبضہ ہٹانے کا کام جاری

Thu, 18 Aug 2016 12:34:29    S.O. News Service

بنگلورو17؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے نالوں پر قبضوں کو ہٹانے کی مہم جاری رہی۔مختلف مقامات پربی بی ایم پی کے انہدامی عملے نے اپنا کام جاری رکھا، آج راجہ راجیشوری نگر، مہادیو پورہ اور یلہنکا میں انہدامی کارروائی چلائی گئی۔راجہ راجیشوری نگر کے پنچ شیل نگر اور ہلگے ویڈر ہلی لے آؤٹس میں پندرہ سے زائد مکانات کو گرانے کیلئے جب بی بی ایم پی کا عملہ پہنچا تو مکان مالکان نے اپنے طور پر ان مکانات کو گرانے کی رضامندی ظاہر کی۔ ان میں بی ای ایم ایل کے ایک سابق ڈائرکٹر ، ایک وظیفہ یاب تحصیلدار بھی شامل تھے، آج صبح سے ان لوگوں نے اپنے خرچ پر عمارت منہدم کرنے کا کام برقرار رکھا۔بیمل لے آؤٹ میں مزوروں کے بارہ مکانات جزوی طور پر توڑ دئے گئے۔چار ماہ پہلے ہی دومنزلہ عمارتیں تیار کرکے یہ مکان مزدوروں کو دئے گئے تھے۔ نالے پر ان عمارتوں کی تعمیر کردئے جانے کی وجہ سے آج ان کے حصہ کو جزوی طور پر توڑ دیا گیا۔ 


Share: