نئی دہلی، 4؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )گزشتہ سال ستمبر میں ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی نے ریلائنس جیو4G نام سے موبائل سروس شروع کی تھی اور کمپنی نے اپنے رتبے کے حساب سے ایسا پلان مارکیٹ میں اتارا کہ مارکیٹ میں موجود سبھی متعلقہ کمپنیوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور سب کی سب چیخنے چلانے پر مجبور ہو گئیں ۔کمپنی نے شروعاتی آفر میں تین ماہ کے لیے سب کچھ فری کر دیا اور پھر دسمبر میں سال نو کے آفر میں بھی اس سروس کو آگے بڑھا دیا، تقریبا 6 ماہ کے لیے سب کچھ مفت دینے کے بعد اب کمپنی یکم اپریل سے اپنے صارفین سے پیسے لینا شروع کرے گی، اس کے لیے بھی کمپنی نے پر کشش پلان تیار کیا ہے۔اسی درمیان ایئر ٹیل نے جیو کی طرح ہی ان لمیٹڈ پلان لانچ کردیا ہے، ایئر ٹیل نے دو پلان لانچ کئے ہیں جن میں 149روپے اور 349روپے کے پلان بھی شامل ہیں۔ 149روپے کے پلان کی بات کریں ، تو اس پلان کے تحت ایئر ٹیل سے ایئر ٹیل کالنگ اور رومنگ میں ان کمنگ کال مفت ہے، ساتھ ہی اس میں آپ کو 2جی بی ڈاٹا بھی ملے گا جس کی ویلی ڈیٹی 28دن ہوگی، وہیں 349روپے والے پلان میں 28جی بی ڈاٹا کے ساتھ لوکل نیشنل کالنگ ان لمیٹڈ ہوگی، تاہم صارفین ایک دن میں صرف 500ایم بی ڈاٹا ہی استعال کر پائیں گے۔وہیں تین بجے صبح سے پانچ بجے کے درمیان صارفین کو 500ایم بی اضافی ڈاٹا دیا جائے گا۔وہیں جیو کو چیلنج دینے کے لیے اب آئیڈیا سیلولر بھی میدان میں اتر آئی ہے، آئیڈیا نے نیا موبائل پری پیڈ پلان لانچ کیا ہے، 348روپے والے پیک میں صارفین کو ان لمیٹڈ وائس کال کے ساتھ ہی ہر دن 500 ایم بی انٹرنیٹ ڈاٹا بھی دیا جائے گا۔