اگرتلا ،30؍دسمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )تریپورہ سے متصل856کلو میٹر طویل ہندوستان۔بنگلہ دیش سرحدسے کسی ناپسندیدہ عنصر کو ریاست میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے بی ایس ایف کو سرحد پر سخت نگرانی رکھنے کو کہا گیا ہے۔اگلے سال تریپورہ میں اسمبلی انتخابات ہونا ہے۔ایک انتخابی اہلکار نے اس کی اطلاع دی ہے۔تریپورہ کے چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) رام ترنی کانت نے سرحد پر نگرانی کے سلسلے میں بی ایس ایف کے اعلی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ترنی کانت نے کہاکہ کچھ دن پہلے بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل کے ساتھ ملاقات ہوئی۔سرحد سے متصل تمام پولنگ مراکز کو گلوبل پوزیشننگ سسٹم(جی پی ایس)کا استعمال کرتے ہوئے قیدکر لیا گیا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ آنے والے ہفتے میں یہاں سخت نگرانی شروع ہو جائے گی۔چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ مرکزی نیم فوجی دستے ریاست میں جلد ہی پہنچنے لگیں گے اور مرکزی حکومت نے الیکشن کمیشن کی ضرورت کے مطابق سیکورٹی فورسز بھیجنے پر منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحد سے متصل تار کی باڑ کے دوسری طرف رہ رہے ہندوستانی ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال بغیر کسی پریشانی کے کر سکتے ہیں۔