ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہت سے بابا پکڑے گئے، جیل گئے اور انکے یہاں سے ہتھیاروں کا ذخیرا برآمد ہوا مگر کسی کو دہشت گرد نہیں کہا گیا:مولاناعبدالعلی فاروقی

بہت سے بابا پکڑے گئے، جیل گئے اور انکے یہاں سے ہتھیاروں کا ذخیرا برآمد ہوا مگر کسی کو دہشت گرد نہیں کہا گیا:مولاناعبدالعلی فاروقی

Wed, 06 Sep 2017 21:06:26    S.O. News Service

لکھنؤ ،6ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صحابہ ایکشن کمیٹی کا ایک پروگرام عبدالعزیز روڈ پر واقع ارفانیہ مدرسے کے قریب ہوا۔ یہ پروگرام مشہور اسلامی اکالر و سنی ہنما مولانا عبدالعلی فاروقی کی زیر صدارت ہوا۔ اس پروگرام کو صحابہ ایکشن کمیٹی کے صدر عبدوحید فاروقی نے منعقد کیاتھا۔ پروگرام میں خصوصی طور پر مسلم یوتھ بردرس کے جنرل سکریٹری حافظ سید محمد وصی، محمد عتیق، مولانا یاسر فاروقی، مولانا معاویہ فاروقی، مفتی حارث فاروقی موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت قاری شاہ فیصل نے کی ۔مولانا حارث فاروقی نے کہا کہ حاکم اقتدار کی طاقت کے ظوم میں ظلم کرتے ہیں جبکہ ہمارے صحابہ نے اپنی سلطنت میں رہنے والے ہر خاص اور عام آدمی کے ساتھ برابری کا اور منصفانہ سلوک کیا۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے. ایمان پر رہنے کی ضرورت ہے حکومت بدلتی رہی ہے. اقتدار آج کسی کے ہاتھ میں ہے کل آپ کے ہاتھوں میں ہو گا.۔

مولانا عبدالعلی فاروقی نے کہا کہ بہت سے بابا پکڑے گئے، جیل گئے اور انکے یہاں سے ہتھیاروں کا ذخیرا برآمد ہوا مگر کسی کو دہشت گرد نہیں کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نماز پڑھنے کو لیکر اتحاد کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن دوسروں کے ساتھ وہ ان کے نقطہ نظر سے نہیں رہتے ہیں۔مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ میں بابری مسجد کا مقدمہ لڑنے کا قرارداد منظور کراتے ہیں اور باہر آکر مسجد کو ہندوؤں کو دینے کی بات کرتے ہیں ان کی بات کے بھروسے پر مولانا نے سوال اٹھایا اور کہا کہ اتحاد صرف تین باتوں پر ہو سکتا ہے اللہ کے ایک ہونے پر، نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتماد کرنے پر اور قران پر اتفاق سے۔ یہ دانشور منافیق اعظم ہیں۔ہندوؤں اور مسلمانوں کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں لو۔گ مقدموں بچنے کے لئے مذہب کو تبدیل کررہے ہیں۔قاری شاہ فیصل نے صحابہ ایکشن کمیٹی کے کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحابہ ایکشن کمیٹی غریبوں کے علاج، غریب لڑکیوں کی شادی، اور غریب نوجوانوں کی تعلیم کیلئے مدد کرتی ہے اور اس کے صدر عبد وحید فاروقی ہر وقت غریبوں و مظلوموں کی مدد کرنے کے لئے تیاررہتے ہیں۔

صحابہ ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالوحید فاروقی نے کہا کہ پانچ سال میں سازش کرنے والوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوئی ۔ سازش کرنے والے کل بھی سازش کرتے تھے اور آج بھی سازش کرتے ہیں۔بھولی بھالی سنی قوم کو بھڑکانے کا کام کرتے ہیں ہم ان کی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ہم اپنے شہر لکھنؤ میں امن و سلامتی قائم رکھیں گے۔صحابہ ایکشن کمیٹی کے جوانوں کا فیصلہ ہے کہ ہر حال میں لکھنؤ کے امن و چین کو بچائے رکھا جائے گا۔ تاریخ نے مخالفین کو غداروں کے طور پر لکھا ہے، انہوں نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔شیعہ گورکشا دل بنایا گیا ہے۔ دہشت گردی کی حمایت کی جارہی ہے اور محرم کے موقع پر حزب اللہ کے رہنما نصر اللہ کے پوسٹر لگائے جاتے ہیں۔ انہوں نے صحابہ ایکشن کمیٹی کے نوجوانوں سے لچکدار اور نرم رویے کو اپنانے کے بارے میں بات کہی۔


Share: