پٹنہ، 22/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 21 اگست کو کابینہ کی ایک انتہائی اہم میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں مجموعی طور سے 31 ایجنڈوں پر مہر لگائی گئی ہے۔ سب سے بڑا فیصلہ نتیش کابینہ نے پٹنہ صدر زون کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کا لیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پٹنہ صدر کو چار حصوں میں تقسیم کر اسے پاٹلی پترا، پٹنہ سٹی، دیدار گنج اور پٹنہ صدر نام دیا گیا ہے۔
حکومت بہار نے ہر زون میں آنے والے حلقے اور پولیس تھانوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ اس سے انتظامیہ کے کنٹرول میں بہت مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ عوام کو فائدہ یہ ہوگا کہ ان کا زون یا بلاک ان کے گھر سے زیادہ دور نہیں ہوگا۔ آئیے نیچے جانتے ہیں کہ تقسیم کیے گئے چاروں زون میں کون کون سے علاقے آتے ہیں۔
پاٹلی پترا: دیگھا، شیخ پورہ، چتکوہرا، راجیو نگر، ہوائی اڈہ، پاٹلی پترا، شاستری نگر، گردنی باغ پولیس تھانہ وغیرہ۔
پٹنہ سٹی:عظیم آباد، صید پور، کمہرار، بہادر پور، سلطان گنج، عالم گنج، خواجہ کلاں، چوک، مال سلامی، مہندی گنج، اگم کنواں وغیرہ۔
دیدار گنج:رانی پور، نگلا، سبل پور، پوناڈیہہ، مہولی، سوناواں، فتح پور، مرچی، دیدار گنج، بائپاس پولیس تھانہ وغیرہ۔
پٹنہ صدر: راجہ پور، میٹھا پور، کنکڑ باغ، بانکی پور، بدھا کالونی، کوتوالی، شری کرشنا پوری، جکن پور، گاندھی میدان، پیربہور، کدم کنواں، کنکڑ باغ، پترکار نگر، سکریٹریٹ پولیس تھانہ وغیرہ۔