ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھگوا برانڈ میں شامل ہوتے ہی مکل رائے ہوئے ’سچے دیش بھکت ' کہا؛ ممتا کی سرکار میں جمہوریت کو شدید خطرات لاحق 

بھگوا برانڈ میں شامل ہوتے ہی مکل رائے ہوئے ’سچے دیش بھکت ' کہا؛ ممتا کی سرکار میں جمہوریت کو شدید خطرات لاحق 

Tue, 07 Nov 2017 23:51:54    S.O. News Service

کولکاتہ،7؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ترنمول کانگریس سے رشتہ منقطع کرکے بی جے پی کی پناہ لینے والے مکل رائے کو مغربی بنگال پہنچتے ہی جمہوریت اور جمہوری اقدار کی فکر دامن گیر ہوگئی ہے ، انہوں نے ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ممتا بنرجی سرکار میں جمہوریت خطرہ میں ہے ، یہاں جمہوری آئین نہیں ؛ بلکہ پولس راج کا غلبہ ہے ۔

مکل رائے نے کہا کہ ٹی ایم سی کو قومی پارٹی کے طور پر شناخت قائم کرنے کی کوئی سوچ نہیں ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ترنمول کانگریس پارٹی یہ دعوی کرتی ہے کہ وہ ملک گیر پارٹی ہے ؛ لیکن کوئی ثبوت کے ساتھ یہ بتا سکتا ہے کہ بنگال کے علاوہ کسی دوسری ریاست میں اس کا کوئی وجودہو ؟ انہوں نے ممتا بنرجی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مخالف جماعت کو آزادانہ اور شفاف طور پر کام کرنے کی کوئی اجازت نہیں ہے ۔ دراں حالے کہ حالیہ بنگال فساد میں بی جے پی پارٹی اور آر ایس ایس نے بڑھ چڑھ کر مذہب کے نام پر کشیدگی قائم کرنے میں نمایاں رول ادا کیا تھا ، حتی کہ سوشل میڈیا پر فیک فوٹو کا سہارا لیا گیا ۔مکل رائے اس حقیقت کو بھول رہے ہیں کہ کون جمہوریت کے خلاف سراپا احتجاج ہو کر اس کے اقدار کو پامال کر رہا ہے ، تاہم بی جے پی میں شامل ہوتے ہی مکل رائے کا لب و لہجہ بھی بدل گیا ہے ۔ 


Share: