ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب کاسرکوڈ سمندر میں کشتی اُلٹ گئی؛ 23 ماہی گیروں کو بچالیا گیا

بھٹکل کے قریب کاسرکوڈ سمندر میں کشتی اُلٹ گئی؛ 23 ماہی گیروں کو بچالیا گیا

Thu, 28 Sep 2017 20:19:28    S.O. News Service

بھٹکل 28/ستمبر (ایس او نیوز) قریبی تعلقہ ہوناور کے کاسرکوڈ سمندر میں اچانک بوٹ اُلٹنے کے نتیجے میں بوٹ پر موجود ماہی گیروں کی جان خطرے میں پڑ گئی، مگر فوری طور پر قریب میں موجود  تین دیگر ماہی گیروں کی بوٹ اُن کی مدد کے لئے پہنچ گئی اور سبھی 23 ماہی گیروں کو بحفاظت ساحل سمندر لانے میں کامیاب ہوگئیں۔ حادثہ بدھ کی شب قریب 10:30 بجے پیش آیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ ان کی بوٹ مچھلیوں کا شکار کرنے کے بعد ساحل سمندر واپس لوٹ رہی تھی  کہ اچانک سمندر میں طوفان آگیا اور اونچی اُٹھتی سمندری لہروں نے  بوٹ کو اپنی  لپیٹ میں لے لیا۔ مگر دیگر ماہی گیروں کے فوری طور اپنی بوٹ لے کر ان کی مدد کے لئے پہنچنے پر سبھی ماہی گیرزندہ لوٹنے میں کامیاب ہوگئے۔


Share: