بھٹکل ٢٠/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل جالی روڈ پر آرام دہ اور جدید سہولیات سے آراستہ67 اپارٹمنٹس پر مشتمل "اوشیانک Oceanic" رہائشی عمارت کا آج منگل کو اُترکنڑا ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر منکال وئیدیا کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔
این آر آئیز اور ایکزیکوٹیو کلاس کے افراد کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائی گئی اس شاندار عمارت میں انفرادی پارکنگ کی سہولت، پارٹی ہال، سوئمنگ پول، عورتوں اور مردوں کے لئے جمنازیم، انڈور گیمس ، بچوں کے لئے کھیل کود کا ساز و سامان اور کھلی جگہ کے ساتھ فائر فائٹنگ اور سرویلانس کیمرہ جیسی دیگر بہت ساری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔
منکال وئیدیا نے ربن کاٹ کر عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اوشیانک کے مینجنگ ڈائرکٹر شمویل بھالّی، بھٹکل جماعت المسلمین کے قاضی مولانا عبدالرب خطیب ندوی، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر یونس قاضیا،بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل عتیق الرحمن منیری، مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، ہنگیو آئس کریم کے مینجنگ ڈائرکٹر پردیپ پائی سمیت کافی دیگر لوگ موجود تھے۔