ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل مخدوم کالونی میں الہلال کے زیر اہتمام طلبہ کے لئے ایک روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ؛ بچوں نے بڑھ چڑھ کر لیا حصہ

بھٹکل مخدوم کالونی میں الہلال کے زیر اہتمام طلبہ کے لئے ایک روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ؛ بچوں نے بڑھ چڑھ کر لیا حصہ

Thu, 10 Oct 2024 17:36:21    S.O. News Service

بھٹکل 10/اکتوبر (ایس او نیوز) الھلال ایسوسی ایشن مخدوم کالونی بھٹکل کی تعلیمی کمیٹی کی جانب سے 10اکتوبر 2024 بروز جمعرات الھلال ایسوسی ایشن میں  4 سال تا8 سال تک کے اسکول ومدرسہ کے طلبہ لئےایک روزہ تعلیمی وتربیتی ورکشاپ منعقد کیاگیا  جس میں  مہمان خصوصی ادارہ ادب اطفال کے جنرل سکریٹری مولانا معظم شاہ بندری نے بچوں کی تربیت پر خطاب کیا۔ ایک اور   خصوصی مہمان علی پبلک پی یو کالج کے پرنسپل پروفیسر جناب ساحل نےاسٹڈی اسکل پر اپنا محاضرہ پیش کرتے ہوئے اسکول کی تعلیم کے ساتھ قرآن مجید کو حفظ کرنے  کی طرف توجہ دلائی ۔

تعلیمی کمیٹی  کے کنوینر سراج پٹیل  نے پروگرام کے اختتام پر پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے  بتایا کہ پروگرام  کا آغاز محمد حریث کی تلاوت قرآن سے ہوا  تھاجس  کے بعد عبد الرحمن ابن عبد الجلیل سعدا نے نعت پاک پیش کیا  الھلال کے صدر مولانا شبیر گنگاولی ندوی  نےنماز  کی ادائیگی اور والدین کی فرمانبرداری پر روشنی ڈالی۔ بچوں کو لطف اندوز کرانے کے لئے  کوئز اور کھیل  کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ،ظہر کی نماز کے بعد بچوں کو انعامات سے نوازا گیااور اخر  میں تواضع کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

پروگرام کو  کامیاب بنانے میں  الھلال کے صدر وسکریٹری ودیگر ذمہ داران وخصوصا نائب صدر الھلال مولانا ھارون  ندوی،  انجینیرنگ  کالج کے لکچرر  ظہیر کھروری،مولوی عمران شیخ ، پروفیسر  ظہیر کوڑمکی،جناب عبد الستار ،جناب معزز کولا ، جناب طاہر مستان ،جناب خلیل الرحمٰن نگر  ،جناب رفیق  ودیگر  پیش پیش رہے۔


Share: