ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل تنظیم کی ذیلی کمیٹیوں کو مزید متحرک بنانے نئے کنوینروں کا انتخاب

بھٹکل تنظیم کی ذیلی کمیٹیوں کو مزید متحرک بنانے نئے کنوینروں کا انتخاب

Mon, 01 Jan 2018 00:46:50    S.O. News Service

بھٹکل 31/ڈسمبر (ایس او نیوز)  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی دستوری ذیلی کمیٹیوں کو مزید متحرک بنانے کے لئے  نئے کنوینروں کا انتخاب کیا گیا ہے اس بات کی اطلاع تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے دی۔ انہوں نے کہا کہ  جملہ  دس ذیلی کمیٹیوں میں پانچ کمیٹیوں کے کنوینروں کو بحال رکھا گیا ہے، جبکہ دیگر پانچ  کمیٹیوں کے کنوینروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ 

ذیلی کمیٹیوں کے نام اور نئے کنوینروں کے نام حسب ذیل ہیں:

میڈیا واچ کمیٹی :  آفتاب حُسین کولا

قانونی امداد کمیٹی:  صدیق ڈی ایف

تصفیہ کمیٹی:   مصباح احمد چڑوباپا

ڈسپلن کمیٹی:   مولوی عزیر الرحمن رکن الدین ندوی

ایکشن کمیٹی:   محی الدین الطاف کھروری

جن کمیٹیوں کے کنوینروں کو بحال رکھا گیا ہے، اُن کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے:

سیاسی پینل کمیٹی:   مولوی ایم جے عبدالرقیب

مالی امداد کمیٹی:  صدیق ڈی ایف

تعلیمی و ثقافتی کمیٹی:  ایس ایم سید عبدالعظیم

جائیداد نگراں کمیٹی:  رکن الدین عبدالسلام

ممبر ساز کمیٹی:   محتشم محمد عرفان

ایکشن کمیٹی:  عبداللہ دامودی

خیال رہے کہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے قریب تین سو غریب گھرانوں میں ماہانہ راشن پہنچایا جاتا ہے، جس کا سالانہ بجٹ قریب 30 لاکھ روپیہ ہے، اسی طرح  غریب طلبہ کو ہرسال  اسکول اور کالج فیس  کا بھی بندوبست کیا جاتا ہے، جس کا سالانہ بجٹ  25 لاکھ روپیہ ہے۔ تنظیم کی جانب سے غریب گھرانوں کو شادی بیاہ اور  علاج معالجہ کے لئے بھی امداد فراہم کی جاتی ہے، جس کا سالانہ بجٹ  پندرہ لاکھ روپیہ ہے۔ اس کے علاوہ  ناگہانی حادثات، لاوارث لاشوں کی تجہیز و تدفین سمیت دیگر مفلوک الحال لوگوں کے لئے بھی مالی تعائون فراہم کیا جاتا ہے، جس کے لئے تین لاکھ کا بجٹ مختص  کیا گیا ہے۔


Share: