ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بڑے نالوں پر قبضہ ہٹانے کیلئے انہدامی مہم جاری،کرناٹکا مسلم فیڈریشن کی عمارت کا حصہ بھی منہدم کردیا گیا

بڑے نالوں پر قبضہ ہٹانے کیلئے انہدامی مہم جاری،کرناٹکا مسلم فیڈریشن کی عمارت کا حصہ بھی منہدم کردیا گیا

Wed, 21 Sep 2016 12:17:11    S.O. News Service

بنگلورو20؍ستمبر(ایس او نیوز) سابق مرکزی وزیر اور ریاستی پلاننگ بورڈ کے نائب چیرمین سی ایم ابراہیم کی صدارت والے کرناٹکا مسلم فیڈریشن کی زمین سمیت دیگر املاک پر آج برہت بنگلور مہانگر پالیکے نے انہدامی کارروائی کرتے ہوئے بڑے نالوں پر کئے گئے قبضوں کو ہٹانے کا سلسلہ آگے بڑھایا۔ ناگوار کے سروے نمبر 32/33 میں 5.4گنٹے بڑے نالے کی زمین پر قبضے کا الزام لگاتے ہوئے بی بی ایم پی نے کرناٹکا مسلم فیڈریشن کی ملکیت والی عمارت گرادی اور 180میٹر کے بڑے نالے کو خالی کروایا۔ اس موقع پر بی بی ایم پی کے چیف انجینئر سدے گوڈا نے کہاکہ اس سروے نمبر میں پانچ گنٹے زمین پر مشتمل بڑا نالہ غیر قانونی قبضے میں آچکا تھا۔ بلامروت اس قبضے کو خالی کروایا گیا ہے۔اس زمین کی مجموعی لاگت چھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔اس دوران مشرقی علاقوں میں داسر ہلی، یلہنکا کی 41 خالی سائٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے بی بی ایم پی نے انہیں بڑے نالوں پر ترتیب دئے جانے کا الزام لگایا اور اپنے قبضے میں کرلیا ۔داسر ہلی میں بڑے نالے پر غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ ایک مکان منہدم کردیا۔ یہاں کے شیٹلی وارڈ میں 700میٹر نالے پر غیر قانونی قبضے کو ہٹایا گیا۔ ایچ ایس آر لے آؤٹ میں بھی انہدامی مہم آج بڑے پیمانے پر چلائی گئی۔ 
 


Share: