ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورومیں دردناک حادثہ،دم گھٹنے سے 3مزدور ہلاک جانچ کا حکم۔مہلوکین کے ورثہ کو فی کس 5لاکھ معاوضے کا اعلان

بنگلورومیں دردناک حادثہ،دم گھٹنے سے 3مزدور ہلاک جانچ کا حکم۔مہلوکین کے ورثہ کو فی کس 5لاکھ معاوضے کا اعلان

Mon, 08 Jan 2018 15:26:17    S.O. News Service

بنگلورو،7؍جنوری(ایس او نیوز) رہائشی علاقے میں آلودہ پانی کو صاف کرنے والے یونٹ (ایس ٹی پی) کی صفائی کیلئے مین ہول میں اترے 3 مزدور زہریلی گیس سونگھنے سے دم گھٹ کر ہلاک ہوگئے ۔یہ واقعہ آج صبح شہرکے بنڈے پالیہ پولیس تھانے کی حدود میں آنے والے سوم سندر پالیہ میں پیش آیا۔ سوم سندر پالیہ این ڈی سیپل اپارٹمنٹ احاطے میں موجود اس یونٹ کے مین ہول کی صفائی کے دوران ہلاک ہونے والے مزدوروں کی شناخت سوم سندرپالیہ کے سرینواس (58) کولارضلع سرینواس پور کے نارائن سوامی(35) اور ٹمکور کے مادے گوڈا (42) کے طورپر کی گئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح 7 بجے این ڈی سیپل اپارٹمنٹ میں موجود مین ہول میں خرابی کی شکایت پرسیوریج بورڈ کے تین مزدور ہول کی صفائی کے لئے نیچے اترے تھے ۔صفائی کے دوران بہت دیر تک اوپر نہ آنے پر فائر سرویس عملہ کو اطلاع دی گئی۔ دوپہر 12 بجے کے دوران فائر سرویس عملہ وہاں پہنچا اور 12 فیٹ گہرے مین ہول میں آکسیجن ماسک پہن کر اترنے والے فائر فورس عملہ کے افراد کی تین گھنٹوں کی تلاش کے بعد سرینواس اورنارائن سوامی کی لاشوں کو باہر نکال کی مڈیوال کے سینٹ جانس اسپتال روانہ کیا گیا ۔ایک اور مزدور مادے گوڈا جس کی سانس چل رہی تھی ۔ اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن راستہ میں ہی میں اس نے دم توڑ دیا۔ اطلاع پاکر بنگلور ترقیات کے وزیر کے جے جارج میئر سمپت راج ،مقامی رکن اسمبلی ستیش ریڈی ،پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار نے جائے واردات پہنچ کر معائنہ کیا۔ اس موقع پرریاستی وزیر جارج نے اس معاملہ کی جانچ کا حکم دیا ہے ۔ رپورٹ ملنے کے بعد اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے مہلوکین کے ورثاء کو دلاسہ دیا۔ میئر سمپت راج نے مہلوکین کے ورثاء کو 5لاکھ روپیوں کے معاوضہ کا اعلان کیا اور کہا کہ اس معاملہ کی جانچ کروانے کے بعد اگر اپارٹمنٹ کا مالک قصوار پایا گیا تو اس سلسلہ میں اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔ بنڈے پالیہ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔


Share: