بھٹکل 24/ جنوری (ایس او نیوز) حال ہی میں بنگلور میں منعقد ہ محفل نسا ء کے زیرِ اہتمام ’’ خوشخطی مقا بلہ قلم کا جا دو گر ‘‘ میں انجمن پی یو کا لج فار ویمن بھٹکل کی ہو نہار طا لبہ فا طمہ مسادا بنتِ محمد اسمٰعیل گوا ئی ( سا لِ اول کا مرس ) نے اول مقام حا صل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے کالج بلکہ شہر بھٹکل کا نا م بھی روشن کردیا ہے۔ طالبہ کو اس موقع پر سرٹی فیکٹ سمیت انعام سے بھی نوازا گیا ہے۔اس بات کی اطلاع انجمن کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس خوش نصیب طا لبہ نے گذشتہ سا ل کاروار میں منعقدہ S.S.L.C طلبا کے درمیان ضلعی سطح کے خوشخطی مقا بلہ میں بھی ان کو اول مقام حاصل ہوا تھا۔
طالبہ کی اس کامیابی پر ادارۂ انجمن ، کالج پرنسپل اور اسٹا ف نے ڈھیروں دعا ئیں دیتے ہوئے طالبہ کے اہلِ خانہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔