ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بماکو کے نواح میں سیاحتی مقام پر حملہ، کم از کم دو افراد ہلاک

بماکو کے نواح میں سیاحتی مقام پر حملہ، کم از کم دو افراد ہلاک

Tue, 20 Jun 2017 12:43:31    S.O. News Service

بماکو،19؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مالی کے دارالحکومت میں مسلح شدت پسندوں نے ایک سیاحتی مقام پر حملہ کرتے ہوئے کم از کم دو افراد کو ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی ایک خاتون فرانس اور افریقی ملک گیبون کی دوہری شہری تھی جبکہ مرنے والے دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ سے قبل اللہ اکبر کے نعرے لگائے تھے۔ اس دوران یرغمال بنائے جانے والے بیس افراد کو بھی رہا کرا لیا گیا ہے۔ بماکو کا یہ نواحی علاقہ غیر ملکی سیاحوں میں کافی مشہور ہے۔


Share: