ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلگام اور چکوڈی میں سیلاب کی صورتحال میں سدھار

بلگام اور چکوڈی میں سیلاب کی صورتحال میں سدھار

Fri, 12 Aug 2016 01:48:00    S.O. News Service

بنگلورو۔11/اگست(ایس او نیوز) مہاراشٹرا اور بلگام کے علاقوں میں پچھلے دنوں مسلسل بارشوں کی وجہ سے بلگام، چکوڈی اور آس پاس کے علاقوں میں سیلاب کی جو صورتحال پیدا ہوئی تھی، اس میں قدرے سدھار آیا ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے زیر آب پلوں پر ٹریفک بحال کی جاچکی ہے۔ چکوڈی تعلقہ میں پانچ پل مکمل طور پر زیر آب آگئے تھے، جس کی وجہ سے ٹریفک میں کافی خلل پڑ رہا تھا، مہاراشٹرا میں بارش رکنے کے بعد دریائے کرشنا، ویدگنگا اور دودھ گنگا میں پانی کا داخلی بہاؤ بھی کم ہوا ہے۔ ان علاقوں میں پچھلے چند دنوں سے لوگوں کو جو پریشانیوں کا سامنا تھا اس میں بھی کمی آئی ہے۔ دودھ گنگا ندی کے کادرگا اور بوجا کے درمیان تعمیر شدہ پل پر پانی اتر جانے کے سبب مہاراشٹرا کی طرف جانے والے دانا واڈا اور دتا واڈا علاقوں تک آسانی سے پہنچا جاسکتا ہے۔ 


Share: