ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلاری کے شیوپوری میں کاراور لاری کی ٹکر، چار ہلاک

بلاری کے شیوپوری میں کاراور لاری کی ٹکر، چار ہلاک

Thu, 18 Aug 2016 23:11:23    S.O. News Service

بلاری،18اگست (سیاست نیوز)بلاری کے شیو پوری گاؤں میں آج ایک کار اور لاری کی ٹکر سے چار افراد کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ کار میں سوار کچھ لوگ وجے پورا سے ا یک مندر میں پوجا کرکے لوٹ رہے تھے۔اسی دوران ان کی کار کے ڈرائیور نے ایک موٹر سائیکل سے آگے نکلنے کی کوشش کی اسی وقت سامنے سے آنے والی لاری سے ٹکرا گیا۔ہلاک شدگان کی شناخت وجئے پور ضلع کے سندگی کے رہنے والے منجوناتھ ہڈپد، شیوانند ہڈپد، بسوراج ہڈپد اور کرن ویریندر ناوی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ کل بدھ کو میسور سے سندگی کے لئے نکلے تھے، ہوسپیٹ کی طرف سے آنے والی لاری، اس کار سے تیزی کے ساتھ ٹکراگئی۔ حادثے میں کار کا اگلا حصہ بہت بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا ہے، جبکہ ٹکر لگتے ہی کار پر سوار چاافراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے لاری ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔


Share: