ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بغیر محرم حج کے لیے درخواست دینے والی 1300 خواتین قرعہ اندازی سے مستثنی ہوں گی: نقوی

بغیر محرم حج کے لیے درخواست دینے والی 1300 خواتین قرعہ اندازی سے مستثنی ہوں گی: نقوی

Sun, 31 Dec 2017 22:59:34    S.O. News Service

نئی دہلی،31؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے مسلم خواتین کو بغیر محرم کے حج پر جانے پر پابندی ہٹائے جانے کے فیصلے کا وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ آج ’من کی بات‘پروگرام میں اس کا ذکر کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ہے۔مسٹر نقوی نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ وزیراعظم جی کی تجویز کے بعد میں یہ یقین دہانی کرتا ہوں کہ بغیر محرم حج پر جانے کیلئے درخواست دینے والی تقریباً 1300 خواتین کو قرعہ اندازی سے باہر رکھ کر حج پر جانے کا انتظام کیا جائے گا۔


Share: