ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بدری ناتھ:ہیلی کاپٹر حادثہ، ایک انجینئر کی موت،دوپائلٹ زخمی

بدری ناتھ:ہیلی کاپٹر حادثہ، ایک انجینئر کی موت،دوپائلٹ زخمی

Sun, 11 Jun 2017 14:41:16    S.O. News Service

دہرادون،10؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ میں عقیدت مندوں کولے جا رہا ہے ایک ہیلی کاپٹر ہفتہ کو بدری ناتھ پرواز کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوگیاجس میں عملے میں شامل ایک انجینئر کی موت ہو گئی اور دو پائلٹ زخمی ہو گئے۔ہیلی کاپٹر میں سوار تمام پانچ مسافرمحفوظ ہیں۔ہیلی کاپٹر میں کل آٹھ افراد سوارتھے۔دہلی میں سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے)کے ایک افسرنے بتایاکہ عملے میں شامل ایک انجینئر کی اس حادثے میں موت ہو گئی اور دو پائلٹ زخمی ہو گئے۔چمولی کی پولیس سپرنٹنڈنٹ بھٹ نے کہاکہ انجینئر وکرم لامبا ہیلی کاپٹر کی پنکھڑیوں کی زدمیں آ گئے۔وہ آسام کے رہنے والے تھے۔پولیس افسرنے کہاکہ ہواکاکافی دباؤنہیں ہونے کی وجہ سے پرواز کے ساتھ ہی اس ہیلی کاپٹر کا کنٹرول بگڑگیااورگرگیا۔یہ حادثہ ہفتہ کو صبح میں7:45بجے ہوا۔ہیلی کاپٹر کے پائلٹ سنجے واسی نے پیٹھ میں دردکی شکایت کی جبکہ شریک پائلٹ الکا شکلا کو معمولی چوٹ آئی ہے۔وہ کانپور کی رہنے والی ہیں۔پولیس افسر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام وفادار گجرات کے وڑودرا کے رہنے والے ہیں اور وہ اپنی منزل کے لئے روانہ ہوئے تھے۔


Share: