نئی دہلی،8؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی خلیج ملک بحرین کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔راہل کا صدربننے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔اسی بہانے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان جے وی ایل نرسمہاراؤ نے راہل پر حملہ کیا۔پیر پیر صبح راؤ نے ٹوئٹ کیا کہ راہل گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کی نقل کررہے ہیں۔ پہلے انہوں نے کالج جا ناشروع کیا،اس کے بعد مندر گئے اور اب این آرآرسے بات کر رہے ہیں۔راؤ یہیں نہیں روکے، انہوں نے مزید لکھا کہ تعریف کی یہ بہترین شکل ہے لیکن یہ کامیاب نہیں دیتی ہے،لوگ اکثر نقل کا لطف اٹھاتے ہیں لیکن اصل چیز کے لئے سیٹی بجاتے ہیں، ووٹ دیتے ہیں،بیچاراراہل گاندھی!۔راؤ کا کہنا ہے کہ سیاست میں لوگ تین ’’C‘‘کی تلاش کر رہے ہیں۔کریڈیبلٹی،کنوکشن اور کامپٹنس۔ان تینوں میں سے کوئی بھی راہل کے پاس نہیں ہے۔آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے گجرات انتخابات کے دوران جی وی ایل نرسمہا راؤ نے ٹوئٹ کرکے ر اہل پرقابل اعتراض زبان کا استعمال کیا تھا۔جی وی ایل نے ٹویٹ کیا کہ ایودھیا میں رام مندر کی مخالفت کرنے کے لئے راہل گاندھی اویسی، گیلانی کے ساتھ ہاتھ ملایاہے۔راہل گاندھی یقینی طور پر ایک ’’بابربھکت ‘‘اور’’خلجی کے رشتہ دار‘‘ ہیں۔بابر نے رام مندر کو تباہ کر دیا اورخلجی نے سومناتھ کو لوٹ لیا۔نہروخاندان دونوں اسلامی حملہ آور کے حق میں ہیں۔