چنتامنی:14 ؍اگست(محمد اسلم؍ایس اونیوز)چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے حدود پیش آئے حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ دیا۔چنتامنی رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق تعلق منگنہلی گیٹ کے پاس سے پیدل جارہا منگنہلی گرام کا ساکن ناراپا(62)کو تیز رفتار سے آئی بائک ٹکر ماردینے کے نتیجے میں ناراپا موقع پر ہی دم توڑ دیا اس خصوصی میں رورل پولیس نے بائک کو اپنے تحویل میں لیکر معاملہ درج کرلیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔