ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایک خاندان کے 4افراد نے خود کشی کی کوشش کی ،ایک خاتون ہلاک

ایک خاندان کے 4افراد نے خود کشی کی کوشش کی ،ایک خاتون ہلاک

Sat, 18 Jun 2016 11:29:08  SO Admin   S.O. News Service

کارکلا 17؍جون (ایس او نیوز)یہاں مہالکشمی لین میں ایک خاندان کے چار افراد میاں بیوی اور ان کے دو بچوں نے اجتماعی خود کشی کی کوشش کی۔ ان میں سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔کہا جاتا ہے کہ مالی پریشانیوں سے دل برداشتہ ہوکر گووندا(۴۰ سال) ، گوتھمی (۳۲سال) ،سدرشن (۱۱ سال) اور کارتھک(۷ سال) نے رات کے وقت زہر کھاکر خودکشی کا اقدام کیا۔ جنہیں پڑوسیوں نے منی پال کے کے ایم سی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ مگر علاج کارگر نہ ہونے پر گوتھمی نے اسپتال میں ہی دم توڑ دیا۔پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔


Share: