ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایڈیٹرس گلڈ نے کہا،کنڑ صحافی کا قتل میڈیا کی آزادی پر سفاکانہ حملہ

ایڈیٹرس گلڈ نے کہا،کنڑ صحافی کا قتل میڈیا کی آزادی پر سفاکانہ حملہ

Wed, 06 Sep 2017 20:49:51    S.O. News Service

نئی دہلی ،6ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دی ایڈٹرس گلڈ آف انڈیا نے سینئر صحافی گوری نلکیش کے قتل کی آج سخت مذمت کی اور اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ہندوتو سیاست کی سخت نقاد رہی گوری کنڑ میگزین ’’گوری لنکیش میگزین‘‘کے ساتھ ساتھ دیگر اخبارات میں اہم مسائل پربے خوف ہو کر اپنے خیالات رکھتی رہی ہیں۔وہ اس میگزین کی ایڈیٹربھی تھیں۔ایڈٹرس گلڈ نے ایک بیان میں کہاکہ دی ایڈٹرس گلڈ آف انڈیا گوری نلکیش کے قتل سے کافی ساکت ہے اور اس کی سخت مذمت کرتی ہے۔ان کا قتل جمہوریت میں غیرمطمئن لوگوں کے لئے منفی اشارہ اورمیڈیا کی آزادی پر سفاکانہ حملہ ہے۔ادارہ یہ مطالبہ کرتا ہے کہ کرناٹک حکومت قتل کی عدالتی جانچ کرانے کے علاوہ قصورواروں کو پکڑنے کے لئے سخت کارروائی کرے۔


Share: