ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایوان کا سرمائی اجلاس شروع، حزب اختلاف حکومت کو گھیرنے کی تیاری میں 

ایوان کا سرمائی اجلاس شروع، حزب اختلاف حکومت کو گھیرنے کی تیاری میں 

Thu, 14 Dec 2017 20:13:18    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍ دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پارلیمامنٹ کا سرمائی اجلاس جمعہ کو شروع ہو ر ہاہے ۔ اس سیشن میں حزب اختلاف اختلاف پارٹیاں چہار جانب سے بر سر اقتدا ر طبقہ کو گھیرنے کی تیاری کر رہی ہیں ۔ برسر اقتدارجماعت کو گھیرنے کے لیے حزب اختلاف کی تمام پارٹیوں کے لیڈران نے اس سلسلے میں ایک نشست کرکے غور و خوض بھی کیا ۔ جمعرات کو آج سے شروع ہونے والے پارلیمانی سرمائی اجلاس میں مخالف حزب اختلاف کے رہنماؤں نے اہم مسائل پر تبادلہ بھی خیال کیا۔ کانگریس، این سی سی، ترنمول کانگریس، ایس پی، آر جے ڈی، نیشنل کانفرنس اور بائیں بازو سمیت حزب اختلاف کے غلام لیڈر غلام نبی آزاد سے ملاقات کی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ میں اٹھائے جانے والے بڑے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس اجلاس میں حصہ لینے والے اہم رہنماؤں میں این سی پی کے طارق انور، ترنمول کانگریس کے ڈیریک او برائن، نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ، ایس پی کے نریش اگروال، آر جے ڈی کے جے پرکاش نارائن یادو اور سی پی آئی کے ڈی راجہ شامل تھے ۔ واضح ہو کہ یہ نشست حکومت کے حسب معمول سرمائی اجلاس کے انعقاد کی درخواست سے قبل ہی منعقد ہوئی ہے ۔ گمان ہے کہ حزب اختلاف حکمران جماعت کو کئی اہم تشنہ مسائل کے عنوان پر گھیر ے گا ۔ 
 


Share: