ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این سی پی سبھی182سیٹوں پرالیکشن لڑے گی،سیکولرپارٹی ووٹوں کی تقسیم کرے گی؟

این سی پی سبھی182سیٹوں پرالیکشن لڑے گی،سیکولرپارٹی ووٹوں کی تقسیم کرے گی؟

Mon, 20 Nov 2017 22:53:23    S.O. News Service

احمد آباد20نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سیکولرکہی جانے والی شردپوارکی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی بھی گجرات الیکشن میں کودرہی ہے۔اس سے اگرووٹ کی تقسیم ہوتی ہے تواس کاالزام سیکولرپارٹیوں پرنہیں جاتاہے،حالانکہ اس کے جنرل سکریٹری طارق انورووٹوں کی تقسیم پر بظاہر فکر مندرہتے ہیں۔واضح ہوکہ بہارمیں بھی این سی پی نے مہاگٹھ بندھن کے خلاف کودکراپنے سیکولرچہرہ پرسوال اٹھانے کاموقعہ دیاتھا۔ گجرات کی تمام182 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔ایساسمجھا جا رہا ہے کہ این سی پی ہاردک پٹیل کی تنظیم ’پاس ‘کے کانگریس سے ناراضگی پر بی جے پی کی طرف نہ جانے والوں کو امیدواربناسکتی ہے۔پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر پرفل پٹیل نے آج بتایا کہ گجرات میں بی جے پی کے خلاف ماحول تھا اور این سی پی نے کانگریس سے اتحاد کی کوشش کی تھی لیکن کانگریس کا رویہ عملی نہیں تھا۔


Share: