ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایران:برطانیہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

ایران:برطانیہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Wed, 17 Aug 2016 15:49:16    S.O. News Service

تہران،17؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایرانی حکام نے اطلاع دی ہے کہ پولیس نے گذشتہ ہفتے دوہری شہریت رکھنے والے ایک شخص کو برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادرے ارنا کے مطابق تہران کے پراسیکیوٹر جنرل عباس جعفری دولت آبادی کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص ایران کے اقتصادی شعبے میں سرگرم تھا۔انھوں نے اس شخص کا نہ تو نام ظاہر کیا ہے اور نہ یہ واضح کیا ہے کہ اس کے پاس دوہری شہریت کس ملک کی تھی۔برطانیہ کے دفترِ خارجہ کی جانب سے اس خبر پر فوری ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ایران کے پاسداران انقلاب نے گذشتہ برس دوہری شہریت کے حامل چھ افراد کو گرفتار کیا تھا اور ان پر بھی سلامتی سے متعلق جرائم کے الزامات تھے۔ایران دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا جس کی وجہ سے متعلقہ ملکوں کے سفارتکاروں کو حراست میں لیے جانے والے شہریوں تک رسائی نہیں ملتی۔گذشتہ ہفتے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے تہران میں قید برطانوی شہریوں کی حراست پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
 


Share: