ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایران یمنی باغیوں کو میزائل فراہم کر رہا ہے، امریکا

ایران یمنی باغیوں کو میزائل فراہم کر رہا ہے، امریکا

Sat, 16 Dec 2017 11:24:52    S.O. News Service

واشنگٹن،15؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نِکی ہیلی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران یمن میں حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کر رہا ہے۔ جمعرات کے روز واشنگٹن میں ایک فوجی اڈے میں نِکی ہیلی نے ایک میزائل کی باقیات دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران حکومت ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس خفیہ اطلاعات ہیں کہ ایران یمن، لبنان، شام اور عراق میں ہتھیاروں کی ترسیل میں مصروف ہے۔ نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ ایرانی جارحیت کے خلاف لڑائی، بین الاقوامی برادری کو مل کر لڑنا چاہیے۔


Share: