ریاض،4ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے محکمہ ٹیلی کمیونیکشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایام حج یعنی یکم ذی الحج سے 15ذی الحج تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج سے متعلق فون کالز کی تعداد 66ملین سے تجاوز کر جاتی ہے۔ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس 1436ھ کے حج کے دوران مکہ معظمہ اور مدینہ طیبہ میں پندرہ دنوں میں 66ملین 6لاکھ فون کالیں کی گئی تھیں۔جدید ٹیکنیکل بیانات سے واضح ہوتاہے کہ پچھلے سال حج کے پندرہ دنوں میں مسیجنگ کی شکل میں 4ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا منتقل کیا گیا۔