ممبئی،18اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انٹرگلوبل ایوی ایشن کی ملکیت والی ذاتی ایوی ایشن کمپنی انڈگو کی پریشانیاں کم نہیں ہو رہی ہیں۔ کمپنی نے ایئربس اے 320 نو طیاروں کی انجن مسائل کے سبب جمعہ کو 80 سے زائد پروازیں منسوخ کر دیں۔ یہ طیارے نئے انجن کے متبادل ہیں۔ غور طلب ہے کہ انڈگو ایئربس اے 320 طیاروں کا استعمال کرتی ہے اور فی الحال 22 اے 320 نو طیارے اس 141 طیاروں کے بیڑے کا حصہ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان طیاروں میں لگے پراٹ اینڈ وٹنی کمپنی کے انجنوں میں کچھ مسئلہ کے سبب 13 اے 320 نو طیاروں کا آپریشنل روکنا پڑا۔ اس وجہ سے، جمعہ کو کمپنی کو 84 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن کے فیل ہونے سمیت کئی وجوہات کے سبب اے 320 طیاروں کی پروازوں کا آپریشنل بار بار روکنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ طیاروں کا آپریشنل روکنے کی وجہ سے اس سال 21 جون سے تین جولائی کے درمیان انڈگو نے کل 667 پروازیں منسوخ کیں۔ ان 61 پروازوں میں سے 27 جون کو61 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھی۔
انڈگو کے صدر اور کل وقتی ڈائریکٹر آدتیہ گھوش نے 31 جولائی کو کہا تھا کہ افسوس ہے کہ اضافی انجنوں کی کمی کی وجہ سے ہمیں کسی دن تو 320 نو طیاروں کو آپریشنل سے ہٹانا پڑتا ہے۔ کمپنی کو آپریشنل میں اس طرح کی رکاوٹ کے لئے پریٹ اینڈ وٹنی سے کچھ معاوضہ ملا ہے لیکن یہ رکاوٹیں کافی چیلنج ہیں لیکن ہم حالات سے خوش نہیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انڈگو نے 13 دنوں میں 667 پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ 21 جون سے 30 جون کے درمیان کل 504 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔