ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگر کانگریس کا این سی پی سے اتحاد ہوتا تو گجرات کے نتائج الگ ہوتے:پرفل پٹیل

اگر کانگریس کا این سی پی سے اتحاد ہوتا تو گجرات کے نتائج الگ ہوتے:پرفل پٹیل

Tue, 19 Dec 2017 00:37:01    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے برسراقتداربی جے پی کو سخت ٹکردی ۔لیکن سخت مقابلے میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی سربراہ امت شاہ کا آبائی وطن ہونے کی وجہ سے گجرات کے انتخابات اس بار کافی دلچسپ بن گئے تھے۔کانگریس نے بی جے پی کو اس انتخاب میں سخت ٹکر دیا لیکن آخر کار اسے شکست ہوئی۔دریں اثنانیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) لیڈر پرفل پٹیل نے کہا کہ اگر کانگریس کا NCP سے اتحاد ہوتا تو گجرات کے نتائج الگ ہی ہوتے۔پٹیل نے کہاکہ اگر کانگریس نے NCP کے ساتھ اتحاد کیا ہوتا تو وہ فائدہ مند ہو سکتا تھا اور تصویر کچھ مختلف ہو سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کانگریس کی کمزور گرفت بھی اس کی ناکامی کا سبب بنی ہے۔پرفل پٹیل نے کہا کہ بی جے پی کی موجودگی تمام دیہی علاقوں میں ہے، جبکہ کانگریس کے معاملے میں ایسا نہیں ہے اور اس طرح وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔


Share: