اُڈپی 3/اکتوبر (ایس او نیوز) بس سے اُترکر کالج کی طرف جانے کے لئے سڑک پارکرنے کے دوران اچانک ایک تیز رفتار لاری کی ٹکر سے ایک 15 سالہ طالب العلم کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت بارکور کے رہنے والے انیش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق انیش برہماور میں واقع ایس ایم ایس کالج کا طالب العلم تھا، وہ بس سے اُتر کر کالج کی طرف جانے کے لئے روڈ کراس کررہا تھا، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ریت سے بھری ٹرک نے اس نوجوان کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں اُس کے جائے وقوع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
برہماور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔